ممبئی (پاکستان امیج) بھارت کی ٹی وی کی مشہور اداکارہ و ماڈل گرل حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
گزشتہ سال حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔
اب حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ اداکارہ نے عمرہ ادائیگی کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔
شیئر کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے تہجد اور فجر کی نماز مسجد الحرام میں ادائیگی کا بھی بتایا اور اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھاکہ دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی۔
Pakistan Image