بھارتی اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ایک مداح نے نازیبا حرکت کی، جس کی ویڈیو وائرل

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ایک مداح نے نازیبا حرکت کی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پونم پانڈے کو اس وقت شدید حیرانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب وہ میڈیا سے بات کر رہی تھیں کہ اچانک ایک مداح پیچھے سے آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔

جیسے ہی پونم نے مداح کی درخواست قبول کی، تو اس نے آگے بڑھ کر زبردستی بوسہ لینے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ سمیت وہاں موجود فوٹوگرافرز اور لوگ حیران رہ گئے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RVCJ Movies (@rvcjmovies)

بھارتی اداکارہ نے مداح کی اس حرکت پر فوری رد عمل دیتے ہوئے اسے پیچھے کو دھکا دیا۔

اس موقع پر لوگوں نے اس شخص کو کافی برا بھلا بھی کہا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ لوگ اسے پلانٹڈ قرار دے رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *