نئی دہلی (پاکستان امیج)بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا کا سونے کا آئی فون کھوگیا،ان کا موبائل احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران گم ہوا۔
14 اکتوبر کو میچ کے بعد اداکارہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ایک پوسٹ میں کہنا تھا کہ میرا احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 24 قیراط سونے کا آئی فون گُم ہوگیا ہے۔ اگر وہ کسی کو مل جائے تو برائے مہربانی مدد کریں اور جتنی جلدی ہوسکے مجھ سے رابطہ کریں۔
اُن کی اس پوسٹ کے بعد احمد آباد پولیس نے ’ایکس‘ پر ہی اروشی روتیلا سے معاملے کی مزید تفصیلات شیئر کرنے کو کہا تھا۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image