بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ ماریہ کے کیس میں اہم پیشرفت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پاکستان امیج)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ ماریہ کو قتل کرنے والے باپ عبدالستار اور بھائی فیصل کو آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پراسکیوٹرجنرل پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او، ایس پی اورڈسٹرکٹ پراسیکیوٹریکم اپریل کوطلب کرلیا۔ پراسکیوٹرجنرل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت خاتون کے بہیمانہ قتل کوہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا ہے ۔افسران کو تفتیش اورشہادتیں اکٹھی کرنے کےبارے میں لائن آف ایکشن دیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صوبے کوکرائم فری بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔ماریہ بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ دبا کر قتل کیا۔مقتولہ کا والد عبد الستاراوربھائی شہباز شریک ملزم ہیں۔ماریہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *