بگ باس فاتح منور فاروقی کی دوسری اہلیہ کے ساتھ تصویر منظر عام پر آ گئی

ممبئی(پاکستان امیج ) بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور سٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر منور فاروقی کی دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کامیڈین نے دو ہفتے قبل میک اپ آرٹسٹ مہہ زبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ منور فاروقی کے ولیمے کی تقریب 26 مئی کو ممبئی کے لگژری ہوٹل آئی ٹی سی مراٹھا میں منعقد ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے اپنی دوسری شادی کی خبر کو خفیہ رکھا۔

اب سوشل میڈیا پر منور فاروقی کی اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جن میں اس نوبیاہتا جوڑے کو کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل تصاویر سے متعلق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ تصاویر منور فاروقی اور مہہ زبین کی شادی سے قبل لی گئی تھیں یا پھر بعد میں۔منور فاروقی اور مہہ زبین کی تصاویر پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اس جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ منور فاروقی نے سال 2017 میں پہلی شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن 2020 میں کامیڈین اور اُن کی پہلی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *