بگ باس سے شہرت پانے والے منور فاروقی حقہ بار میں افسوسناک کام کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ممبئی(پاکستان امیج ) معروف بھارتی سٹینڈ اپ کامیڈین اور شو بگ باس کے سیزن 17 کے فاتح منور فاروقی کو ‘حُقہ بار’ پر چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 مارچ کی رات تقریباََ 10 بجکر 30 منٹ پر پولیس نے ممبئی میں ایک حُقہ بار پر چھاپا مارا، پولیس کی جانب سے یہ کارروائی صبح 5 بجے تک جاری رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت پولیس نے چھاپا مارا تو بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بھی اُسی حُقہ بار میں موجود تھے، اس دوران پولیس نے 14 افراد کو حراست میں لیا۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے 14 افراد میں منور فاروقی بھی شامل تھے جنہیں کچھ گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ حُقہ بار غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا، پولیس نے منور فاروقی سمیت دیگر زیرِ حراست افراد کے خلاف سگریٹ نوشی اور دیگر تمباکو مصنوعات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ پولیس ابھی بھی جائے وقوعہ پر تلاشی لے رہی ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران منور فاروقی حُقہ پی رہے تھے، کامیڈین کی حُقہ پیتے ہوئے ویڈیوز بھی پولیس کے پاس بطورِ ثبوت موجود ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *