بڑے ٹوٹل کے بعد شکست کو تسلیم کرنا مشکل ہے، کیوی کپتان کیم ولیمسن

بنگلورو (پاکستان امیج) پاکستان سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کیم ولیم سن کا کہنا ہے کہ بڑے ٹوٹل کے بعد شکست کو تسلیم کرنا مشکل ہے۔

میچ کے بعد گفتگوکر تے ہوئے کیم ولیم سن نے کہاکہ آج کی شکست کا افسوس ہے لیکن اگلے میچ سے قبل سوچ کو مثبت رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے غیر معمولی کھیل پیش کیا، خاص طور فخر زمان نے جس انداز میں بیٹنگ کی اس کا کوئی جواب نہیں، فخر زمان آج کی جیت کے مستحق تھے، انہوں نے کہا کہ آج ہماری بیٹنگ لائن نے بھرپور کرکٹ کھیلی ہے کوشش کریں گے کہ آئندہ میچوں میں بھی اس مومنٹم کو برقرار رکھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *