بٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی

نیویارک(پاکستان امیج)دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 16ہزار250 ڈالر تک پہنچ گئی جواس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت برطانوی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 20 منٹ پر 116,000 ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 116,250 ڈالر تک جا پہنچی۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن 2008 میں ساتوشی ناکاموتو کے نام سے کسی نامعلوم شخصیت یا گروہ نے متعارف کرایا تھا۔ یہ کرپٹو کرنسی روایتی مالیاتی نظام سے ہٹ کر بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس نے گزشتہ چندسالوں میں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *