بولڈ تصاویر پر تنقید کے بعد صبور علی کا موقف بھی آگیا

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صبور علی کی شیئر کردہ نئی تصاویر پر ان کے شوہر، اداکار علی انصاری مشکل میں پھنس گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صبور علی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویریں صارفین کو نامناسب لگیں اور ان پر منفی تبصرے آنے لگے، اگرچہ یہ تصاویر انہوں نے اپنے ہی شوہر کے ساتھ لی ہیں۔ صبور علی کی تصاویر میں اُنہیں جینز کے ساتھ تنگ سفید رنگ کے ٹاپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)

نا صرف یہ بلکہ صبور علی نے اپنی تصاویر کا دفاع کرتے ہوئے کیپشن میں پہلے ہی لکھ دیا کہ ’مجھے یہ اسی طرح پسند ہے‘، گو کہ وہ جانتی ہوں کہ ان تصاویر پر ضرور منفی کمنٹس آئیں گے۔صبور علی کی تصاویر میں ان کے شوہر علی انصاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تنقیدی نشتر کا رُخ اداکارہ کی بجائے ان کے شوہر کی جانب مُڑ گیا۔

اِدھر سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو معیوب قرار دے دیا تو دوسری جانب اداکارہ کے شوبز ساتھی ان کے مغربی انداز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *