بنی گالہ میں میٹنگ ہوئی تو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ماسٹر کاپی لے کر گئے،وکیل سلمان صفدر

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر دلائل دیتے ہوئے وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی سائفر کاپی گم ہو گئی، بنی گالہ میں میٹنگ ہوئی تو سہیل محمود ماسٹر کاپی لے کر گئے،سہیل محمود کے مطابق اعظم خان نے ان سے سائفر کی نئی کاپی مانگی،سہیل محمود کہتے ہیں کہ میں نے کہا اپنی کاپی ہی ڈھونڈیں نئی نہیں ملے گی،سائفر کی ورکنگ سے متعلق بُک موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ سائفر کاپی بانی پی ٹی آئی کو سپردگی کا واحد گواہ اعظم خان ہے؟اعظم خان کا بیان نکال دیں تو سپردگی کا کوئی گواہ نہیں،کس قانون میں ہے کہ سائفر ایک سال کے اندر واپس کرنا ہوتا ہے؟وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ پراسیکیوشن کا یہ کیس ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اگر یہ ایک سال ہے تو ایک سال خصوصی طور پر لکھا جانا چاہئے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی سائفر کاپی گم ہو گئی، بنی گالہ میں میٹنگ ہوئی تو سہیل محمود ماسٹر کاپی لے کر گئے،سہیل محمود کے مطابق اعظم خان نے ان سے سائفر کی نئی کاپی مانگی،سہیل محمود کہتے ہیں کہ میں نے کہا اپنی کاپی ہی ڈھونڈیں نئی نہیں ملے گی،سائفر کی ورکنگ سے متعلق بُک موجود ہے۔

سائفر گم کرنے کا الزام ثابت بھی ہو جاتا ہے تو زیادہ سےزیادہ 2سال سزا ہوسکتی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق کے اپیلوں پر ریمارکس
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیاکہ وہ بُک کونسی ہے؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ وہ سیکرٹ ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ہم کہہ رہے ہیں نا، آپ نام بتائیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ سیکیورٹی آف کلاسیفائیڈ میٹرزاِن گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ بُک ہے،

ایف آئی اےپراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہاکہ یہ ٹاپ سیکرٹ ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا یہ کاپی جج کے پاس تھی؟ سلمان صفدر نے کہاکہ نہیں، جج کے پاس بھی نہیں تھی اور ہمیں بھی دکھانے نہیں دی گئی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ اس کے کچھ سیکشنز تو ہم نے ضمانت کے فیصلے میں بھی لکھے ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ مجھے تو ان اپیلوں پر عید سے پہلے فیصلہ ہوتا نظر نہیں آ رہا، استدعا ہے کہ عید کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیں، عید کے بعد مجھے ایک بار پھر میموری ریفریش کرنے کا بھی موقع دیجیے گا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بالکل آپکو موقع دینگے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اپیلوں پر سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *