ڈھاکا (پاکستان امیج)سری لنکا کے دنیش چندی مل بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف چٹوگرام میں دوسرا ٹیسٹ کھیل رہی ہے، دوسرے ٹیسٹ کے دوران سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات کی بنا پر گھر واپس چلے گئے ہیں۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دنیش چندی مل فیملی میں میڈیکل وجوہات پر دستبردار ہوئے،دنیش فوری طور پر فیملی کو جوائن کریں گے۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان چٹوگرام میں دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا روزہے، سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image