بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

بنوں(پاکستان امیج)بنوں میں منڈی بکاخیل کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ بنوں کے علاقے بکاخیل میں چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان شہید ہوگئیں۔ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *