بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خارجی ہلاک

اسلام آباد(پاکستان امیج) خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے خارجی کو ہلاک کیا۔ علاقے میں خوارج کی موجودگی اور نقل و حرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز ان کے نیٹ ورکس تباہ کرنے اور نقل و حرکت محدود کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *