بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں، احمد شہزاد

کوئٹہ(پاکستان امیج)قومی کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بلوچستان کےنوجوانوں کیلئے کرکٹ اکیڈمی قائم کرنا چاہتا ہوں۔

نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ بلوچستان میں بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن صرف مواقع کی کمی ہے، صوبے کے لوگوں کیلئے مجھ سے جو ہوسکے گا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جان اچکزئی سے بات کی ہے کہ میں یہاں ’احمد شہزاد کرکٹ اکیڈمی‘ قائم کرنا چاہتا ہوں، اس کے لیے مجھے ان کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ نوجوانوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم فراہم ہوسکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *