بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید

پشین(پاکستان امیج )بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پشین کے علاقے ملیزئی میں لیویز چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دونوں اہلکاروں کو تین تین گولیاں لگیں۔حکومت بلوچستان نے حملے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شہدا ءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *