بلوچستان: ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی، مراعاتی پیکیج سامنے آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کی مراعاتی پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیڈرز میں موجود ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، کسی کو کیش پیمنٹ نہیں ہو گی، کسان یا زمیندار کو بینک اکاو¿نٹس کھلوانا ہو گا، قرض ادائیگی براہ راست نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ہوگی۔
ٹیوب ویلز کی سولر پینل پر منتقلی کے لئے پاور ڈویژن 20 سے 30 روز کا ٹائم فریم دے گا، ٹیوب ویلز کی ملکیت کے تنازعات کو ختم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا، زمینداروں کے ساتھ کئے گئے حلف نامہ پر نظر ثانی بھی کی جائے گی۔
کیسکو کے فیلڈ فارمیشن کے لوگ ٹیوب ویلز کا ڈیٹا اکٹھا کر کے جمع کریں گے، زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیسکو کی میٹنگ کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *