بلدیاتی انتخابات میں بری کارکردگی پر برہمی کا اظہار ، مریم نواز کا خیبر پختونخوا میں خود تنظیم سازی کرنے کا اعلان

پشاور(پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے پشاورہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بری کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، مریم نواز نے صوبائی قیادت کی سخت سرزنش کی اور امیر مقام سے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج برے کیوں آئے ہیں؟۔سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نچلی سطح پر تنظیمی کام صحیح نہیں ہو رہا، خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی اب خود کروں گی، یونین کونسل سطح تک تنظیم سازی خود دیکھوں گی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جن رہنماں میں صلاحیتیں ہیں ان کو آگے لایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *