بلتستان ڈویژن میں برفباری، پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت سکردو روڈ بند

گلگت (پاکستان امیج) بلتستان ڈویژن میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ جبکہ نظام زندگی متاثر ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دوسری جانب پہاڑی تودہ گرنے سے گلگت سکردو روڈ بند ہوگیا، پولیس کے مطابق پہاڑی تودہ باغیچہ کے مقام پر گرا ہے۔

استور میں برفباری کا تسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہے جبکہ وادی نیلم میں بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں بھی صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *