بلاول کا حلقہ تبدیل؟ اب کس شہر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ

لاہور (پاکستان امیج) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حلقہ تبدیل کرتے ہوئے لاہور ہی کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا صرف حلقہ تبدیل کیا گیا ہے ، شہر لاہور ہی رہے گا۔ اس سے پہلے بلاول کا این اے 128 سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ سامنے آیا تھا تاہم اس کی یہ توجیہ پیش کی جا رہی ہے کہ این اے 128 کبھی پیپلز پارٹی کیلئے سود مند ثابت نہیں ہو سکا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاہور ہر الیکشن کی طرح اس مرتبہ بھی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور کے حلقہ 119 اور 120 سے الیکشن لڑ رہی ہیں، تحریک انصاف کے بانی عمران خان حلقہ این اے 122 سے انتخابی دنگل لڑیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *