بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں: منظور وسان کی نئی پیشگوئی

خیرپور (پاکستان امیج )پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیشگوئی کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں کسی نہ کسی طرح بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی پہلے بھی دیا ہے۔18ویں ترمیم میں بھی وہ ہی شرطیں تھیں جو موجودہ 26 ویں ترمیم میں ہیں۔

“جنگ ” کے مطابق منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں، آپس میں ان کی نہیں بنتی ہے، آگے چل کر پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور دھڑا بندی ہو گی۔ پی ٹی آئی والے پہلے بھی لڑتے رہے ہیں لیکن فائدہ انہیں ابھی تک نہیں ہوا ہے، ہم لڑائی کرنے والے لوگ نہیں ہیں، امن و امان کی خواہشات رکھنے والے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *