بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں، خورشید شاہ

سکھر(پاکستان امیج)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہیں،آصف زرداری نے جو کہا اسے سمجھنے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں کوئی اختلاف نہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خورشیدشاہ نے کہاکہ میاں صاحب! آپ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا سلوگن لیکر چلے تھے،کیا آپ ووٹ کو عزت دے رہے ہیں؟آپ کے لوگ کہہ رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بھی یہی کہتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، اسٹیبلشمنٹ سب کی ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ ادارے ملک کے ہوتے ہیں،لوگ کہتے ہیں اگر 18ویں ترمیم 70میں ہوتی تو بنگلہ دیش نہ بنتا ،شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *