بلائنڈ ایشیا مینز کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی

لاہور(پاکستان امیج)ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بنگلا دیش میں اگلے ماہ شیڈول بلائنڈ ایشیا مینز کرکٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 نومبر کو افتتاحی تقریب رکھا جائے گا جبکہ 15 نومبر سے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے مقابلے شروع ہوں گے۔

ایونٹ میں پاکستان، افغانستان، بھارت، سری لنکا اور میزبان بنگلا دیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ تمام میچز ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلا دیش بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل معین اقبال کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے بہت پر جوش ہیں، اس ایونٹ کے ہونے سے بنگلا دیش میں ایشیا کے معروف کھلاڑیوں کی موجودگی سے ملک میں بلائنڈ کرکٹ کو فروغ ملے گا۔

پروگرام کے مطابق پاکستان بلائنڈ ٹیم 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستان افغانستان کا ٹاکرا 19 نومبر کو رکھا گیاہے، فائنل 20 نومبر کو طے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *