بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بدنیتی نظر نہیں آئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(پاکستان امیج)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سماعت کیخلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کیساتھ نمٹا دی۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل سکیورٹی کے مدنظر چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے،بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بدنیتی نظر نہیں آئی، فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات ظاہر کر چکے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *