بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے انتہائی مہنگی بلٹ پروف گاڑی خرید لی

ممبئی(پاکستان امیج) بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ اور چونکہ یہ کار ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں۔ کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (2 کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کےلیے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔

درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کےلیے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کےلیے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان نے گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات سے ایک بلٹ پروف کار خرید کر درآمد کی تھی، جب انہیں اور ان کے والد سلیم خان کو پہلی بار بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

سلمان خان بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی نئی دھمکیوں کے بعد اپنی حفاظت کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اداکار پچھلے کچھ عرصے سے لارنس بشنوئی گینگ کے ریڈار پر ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے دوست اور سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد انھیں جان سے مارنے کی تازہ دھمکیاں بھی موصول ہوئیں، جس کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *