کراچی (پاکستان امیج) معروف لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سر براہ نواز شریف کیخلاف کی گئی بات پر وضاحت پیش کر دی۔ حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ بشری انصاری نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ مجھے کچھ دن قبل میں آرٹس کونسل میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا۔ جہاں گفتگو کے دوران میرے والد بشیر احمد کا ذکر ہوا۔ تو میں نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوں پر گفتگو کی اور اسی دوران یہ کہہ ڈالا کہ نواز شریف کی پارٹی کا آدمی بابا جان کو رشوت دینے آیا جو انہوں نے لی نہیں ۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس آدمی کو نواز شریف نے خود نہیں بھیجا تھا۔کیونکہ یہ چیز مجھے معلوم ہے کہ ہر پارٹی میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو یہ عمل خود سے کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
مزید یہ کہ میں نواز شریف صاحب کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر میری بات کو جو غلط رنگ دیا جا رہا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور درخواست کرتی ہوں کہ یہ سب نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ بشری انصاری کے والد احمد بشیر پاکستان کے مشہور صحافی، لکھاری اور فلم پروڈیوسر تھے۔
Pakistan Image