بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو جیل سے رہا کردیا گیا

اوکاڑہ(پاکستان امیج) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ کےسابق خاوند خاور مانیکا کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے خاور مانیکا کی 13 نومبر کو ضمانت منظور کی تھی، اینٹی کرپشن عدالت ساہیوال نے خاور مانیکا کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔خاور مانیکا کے وکیل نے اینٹی کرپشن عدالت میں ایک لاکھ کے 2 مچلکے جمع کروا دیئے، شام کو خاور مانیکا کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

دوسری جانب190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر عرفان بھولا اور سہیل عارف، تفتیشی افسر میاں عمر اور محسن ہارون عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کہاں ہیں بشریٰ بی بی کے وکلاء؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ معلوم نہیں، اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ وکیل ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعہ کو رکھ لیں، بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *