بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئی

راولپنڈی (پاکستان امیج) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کی شرط رکھ دی جس پر عدالت نے ایس او پی کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی۔

بشریٰ بی بی نے اس موقع پر کہا کہ میں شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے مشاورت کرنا چاہتی ہوں اور مشاورت کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں۔

اُنہوں نے عدالت سے بانیٔ پی ٹی آئی کی موجودگی میں شاملِ تفتیش ہونے کی درخواست بھی کی جس کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی بانیٔ پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *