راولپنڈی(پاکستان امیج)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں،آئندہ 2ماہ معاشی اقتصادی تباہی کی طرف لے جائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ صنعتکار، سرمایہ دار پہلے ہی رو رہا تھا، اب کاشتکار بھی رو رہا ہے،اب تو یہ حال ہے کہ محلے کا دکاندار بھی ادھار نہیں دے رہا،ان کا کہناتھا کہ جن لوگوں پر الزامات ثابت نہیں ان کو جیلوں سے رہا کیا جائے۔
Pakistan Image