بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی کیلئےدرخواست پر جلد سماعت کیلئے دوبارہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاکستان امیج)بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی کیلئے درخواست پر جلد سماعت کیلئے دوبارہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ 5اکتوبر کو سماعت ہوئی تو عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کئے،عدالت نے درخواست کو 2ہفتوں میں دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا کہا، رجسٹرار آفس نے درخواست کو 25اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،استدعا ہے درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

درخوست میں مزید کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سکیورٹی و تحفظ کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، میرے شوہر کو جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت نہیں، جیل میں زیادہ قیدیوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کی نقل و حرکت محدود ہے۔ق

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *