بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی استدعا پر عدالت نے بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ بشریٰ بی بی نے درخواست میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کسی اور بینچ کے روبرو مقرر کی جائے۔

بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *