بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عدت نکاح کیس خارج کرنے کی سماعت منسوخ کر دی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی عدت نکاح کیس خارج کرنے کی سماعت منسوخ کر دی گئی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کی آج کی ریگولر کاز لسٹ منسوخ کی گئی ہے جس کے سبب چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی سماعت بھی کینسل کر دی گئی۔

عمران خان کی کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کے کیس کی کاز لسٹ کنسل کی گئی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سنگل بینچ میں صرف ارجنٹ کاز لسٹ میں درج کیسز کی سماعت کی ہے۔ چیف جسٹس 2 رکنی بینچ میں بھی صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *