اسلام آباد (پاکستان امیج) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اسیر شوہر سے ملنے پھر اٹک جیل پہنچ گئیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق بشریٰ بی بی کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی موجود ہے، اس موقع پر سابق خاتون اول اور ان کے ساتھ موجود تمام افراد کی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔
بشریٰ بی بی کی ایک گزشتہ ملاقات میں بھی انہیں پولیس ناکے پر کافی دیر روک لیا گیا تھا، پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کی نہ صرف تلاشی لی بلکہ ان کا موبائل فون تک قبضے میں لے لیا تھا۔
Pakistan Image