بشریٰ انصاری نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا مفید طریقہ بتادیا

لاہور (پاکستان امیج) سینیئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا طریقہ بتاتے ہوئے تجویز دی ہے کہ میونسپل کمیٹی ان سے صفائی کا کام کرواکر انہیں پیسے دے۔

ڈان نیوز کے مطابق بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام سٹوری میں گداگروں سے جان چھڑانے کا نسخہ بتایا اور بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا۔بشریٰ انصاری نے مختصر سٹوری میں طریقہ بتایا کہ میونسپل کمیٹی کو یہ اختیار دیا جائے کہ اسے جہاں بھی بھکاری نظر آئیں، وہ انہیں شہر کی صفائی پر مامور کرے۔

اداکارہ نے لکھا کہ شہر کی صفائی کے بدلے میونسپل کمیٹی کے عہدیدار بھکاریوں کو معاوضہ دیں، اسی طرح بشریٰ انصاری نے مزید تجویز دی کہ عام شہری بھی بھکاریوں کو بھیک کی جگہ انہیں جھاڑو لے کر دیں اور ان سے صفائی کا کام کروا کر انہیں اجرت دی جائے۔

بشریٰ انصاری کی بات سے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا اور مطالبہ کیا میونسپل کمیٹی کو اختیار دیا جائے کہ وہ بھکاریوں سے کام لے اور انہیں کام کے بدلے معاوضہ دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *