بنگلورو(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے بنگلورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیم جیت رہی ہوتی تو کوئی نہیں کہتا کہ بریانی کھا رہے ہیں، اگر ہارتے ہیں تو کیوں کہتے ہیں کہ ہارنے کی وجہ بریانی ہے۔
اگر کوئی ایسے کام کرتا ہے جس سے ملک کا نام خراب ہوتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں۔
افتخار احمد کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بریانی کی بحث چھڑ گئی۔ ایک صارف نے پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بریانی کھانے سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں۔
سپورٹس جرنلسٹ فرید خان لکھتے ہیں کہ ’جب ہم ہارتے ہیں تو کہتے ہو کہ ہم بریانی کھاتے ہیں لیکن جب ہم جیتتے ہیں تو کیوں نہیں کہتے کہ ہم بریانی کھاتے ہیں‘ افتخار احمد کا معصومانہ سوال۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ جو چاہتے ہیں وہ کھائیں لیکن ہم پاکستان کی جیت چاہتے ہیں۔
ایک صارف نے صارفین سے درخواست کی کہ بریانی اور چاچا دونوں کسی کا کچھ نہیں بگاڑتے اس لیے دونوں کو کچھ نہ کہا کرو۔
بریانی کھانے سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے تو ہم اس کے خلاف ہیں
Hahahahahaahah pic.twitter.com/h1rJ64DKsS— Atiq-ur-Rehman (@Atiqdost73) November 2, 2023
واضح رہے چند دن قبل یہ گفتگو زیرِ بحث تھی کہ ایک طرف پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اورپے در پے شکست سے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو رہی ہے وہیں قومی ٹیم نے بغیر بریانی ہوٹل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے اور دیسی مینیو آرڈر کر دیا ہے جس پر ان کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔
پاکستان ٹیم کی لگاتار شکستوں پر تجزیہ کاروں اور سابق کرکٹرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور مرغن غذائیں کھانے پر تنقید کی تھی۔
Pakistan Image