برہنہ ہو کر شہری کھمبے پر چڑھ گیا لیکن پھر اسے نیچے کیسے اتارا گیا؟ ویڈیو سامنے آگئی

صوابی (پاکستان امیج )صوابی میں ایک برہنہ شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا جس کی ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر شہریوں نے جان بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق صوابی میں لنک روڈکے قریب ایک شخص سارے کپڑے اتارکرگیارہ ہزاروولٹیج کرنٹ کے حامل کھمبے پر چڑھ گیا ،اس شخص کے کپڑے اتارنے اور بجلی کے کھمبے پر چڑھنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا تاہم اسے نیچے اتارنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں نے تمام انتظامات مکمل کیے اور بحفاظت اسے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے، اس دوران تمام لوگ محفوظ رہے جبکہ دور کھڑے لوگ اس سارے واقعے کی منظر کشی کرتے رہے جس کی ویڈیو بھی سامنےآگئی ۔

سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کھمبے پر چڑھنے والے لوگ برہنہ شخص پر تشدد بھی کرتے رہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *