برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل پیٹرک سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں، مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ فوجی دوروں کے تبادلے بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سر پیٹرک سینڈرز 6 ماہ قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *