برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا انتہائی آسان کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستانی شہری اب برطانیہ کے سفر کے لیے ای ویزا سسٹم استعمال کرسکیں گے۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیاحت، کاروبار اور فیملی وزٹ کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر کی ضرورت ختم کردی گئی ہے۔

ہائی کمیشن کے مطابق ویزا درخواست بدستور آن لائن جمع ہوگی، بائیومیٹرکس کے لیے ویزا سینٹر جانا ہوگا، کامیاب درخواستگزاروں کو امیگریشن اسٹیٹس کی ڈیجیٹل تصدیق ای میل سے ملے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیومیٹرکس کے بعد پاسپورٹ لینے کے لیے ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ای ویزا نظام سے دستاویزات کےضائع یا خراب ہونےکےخدشات بھی کم ہوں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق درخواست گزار شیئر کوڈ کے ذریعے اپنی ویزا حیثیت ثابت کرسکیں گے، ویزا پراسیسنگ کے وقت، اہلیت اور شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا نظام پاکستانیوں کے لیے ویزاعمل کو آسان بنائےگا، درخواست گزار ایجنٹس کے بجائے براہ راست ردرخواست دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ویزا پہلےطلبہ اور ورک ویزا کےلیے متعارف کرایا جاچکا ہے، موجودہ اسٹیکر ویزا رکھنے والوں پر نئی تبدیلیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *