برطانوی ماڈل کے ساتھ تعلقات کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد کئی بار خودکشی کی کوشش کی، آئمہ بیگ کا انکشاف

لاہور(پاکستان امیج)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی مرد ماڈل کے ساتھ تعلقات کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد وہ اس قدر ڈپریشن کا شکار ہوئیں کہ کئی بار انہوں نے خودکشی کی کوشش کی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ خود پر لگنے والے سنگین الزامات کے بعد میں زندہ رہنے کی آرزو کھو چکی تھی اور مر جانا چاہتی تھی۔
فیوشیا میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں گلوکارہ کہتی ہیں کہ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور والدین کی لاڈلی تھی۔ وہ چند سال پہلے تک اپنی ماں کے ساتھ سوتی رہیں۔ جب ان کی منگنی ٹوٹی اور ان پر ایک برطانوی خاتون ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیا، تب وہ اور ان کا پورا خاندان شدید صدمے کا شکار ہوا۔
آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ان الزامات کی وجہ سے میرے والد، بڑے بھائی اور بہنیں، حتیٰ کہ میرے دوست بھی صدمے میں چلے گے تھے او رسب ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے۔ اس ڈپریشن کے باعث میں نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔ انہی دنوں میرے والد میرے پاس آئے اور مجھے عمرے پر چلنے کو کہا۔ عمرہ اداکرنے سے میری زندگی میں تبدیلی آئی۔ میری ذہنی حالت بہتر ہو گئی اور مجھے روحانی سکون نصیب ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *