برسوں تک نئے کپڑوں کو بغیر ٹیگ ہٹائے پہنتی ہوں: نادیہ خان

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال تک نئے کپڑوں پر سے ٹیگ نہیں ہٹاتی ہیں۔
اداکارہ نادیہ خان نے اداکارہ امبر خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، اس دوران ایک سیگمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ نے بتایا کہ میں کپڑوں کو بغیر ٹیگ ہٹائے پہنتی ہوں اور یہ جھوٹ نہیں بلکہ ایک سائیکلوجیکل پرابلم ہے۔ ایسا کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اور ایسے مجھے سالوں بعد بھی میرے کپڑے نئے لگتے ہیں۔

اس پر امبر خان نے نادیہ سے سوال کیا کہ آپ کو کپڑوں میں لگا ہوا ٹیگ چبھتا نہیں تو جواب میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ نہیں مجھے عادت ہوگئی ہے۔ میرے شوہر میرے کپڑوں سے ٹیگ ہٹانا بھی چاہیں تو میں نہیں ہٹانے دیتی اور میرے ٹیگ باہر بھی نظر نہیں آتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *