براڈ پیک حادثہ، 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد منتقل

اسلام آباد(پاکستان امیج) راڈ پیک میں برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق ہونے والے پیماؤں میں سے 5 نیپالی پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ مراد نے بتایا کہ کوہ پیماؤں کی میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد پہنچائی گئیں، میتوں کو پمز ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد میتوں کو نیپال روانہ کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 1 ہفتے قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

حمزہ مراد کے مطابق پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *