برادری سے باہر شادی کرنے پر والد کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، امیتابھ بچن اپنی آپ بیتی سنادی

ممبئی (پاکستان امیج) لیجنڈ ادکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ والد نے برادری سے باہر شادی کی جس پر ان کی بہت مخالفت ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سروجنی نائیڈو نے برادری سے باہر شادی کرنے پر بھی والد کی حمایت کی تھی۔ ٹی وی پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ میں سروجنی نائیڈو کے متعلق ایک سوال کے بعد امیتابھ بچن نے اپنا قصہ بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سروجنی نائیڈو میرے والد ہرونش رائے بچن کی بڑی مداح تھیں، والد نے ذات سے باہر شادی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کا تعلق سکھ گھرانے سے تھا، اس وقت ہم الہ آباد میں رہتے تھے اور اپنی ذات سے باہر شادی کو گناہ سمجھا جاتا تھا۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ اس زمانے میں جب میرے والد، والدہ کو لے کر الہ آباد آئے تو لوگوں نے ان کی بہت مخالفت کی، سروجنی نائیڈو پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے والد کو دلاسا دیا اور انہیں جواہر لعل نہرو سے بھی ملوایا جو الہ آباد میں ہی مقیم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 1942 کی بات کر رہا ہوں، والد کا تعلق اتر پردیش سے جبکہ والدہ سکھ گھرانے سے تھیں، دونوں خاندانوں نے کچھ عرصے اس شادی کی مخالفت کی لیکن بعد میں آمادہ ہوگئے اور رشتے جڑ گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *