بحرین کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان کو مبارکباد

اسلام آباد(پاکستان امیج)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔

بحرینی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کا ارادہ بھی ظاہر کیا، جس کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خیرمقدم کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے فروغ کے عزم پر قائم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *