بحرالکاہل کا درجہ حرارت بڑھنے سے ایل نینو فعال، پاکستان میں بارشیں متاثر ہونیکا خدشہ

کراچی(پاکستان امیج) بحرالکاہل کا درجہ حرارت بڑھنے سے ایل نینو فعال ہوگیا۔

سپارکو نے ایل نینو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرالکاہل کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے اور یہ موسمی رحجان پاکستان کے موسم کو متاثر کرسکتا ہے۔

سپارکو کے مطابق پاکستان میں رواں سال کے مون سون اور سردیوں میں موسمی پیٹرن متاثر ہونے کا امکان ہے، جنوب مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، بھارت اور افریقا کے کچھ حصوں میں خشک سالی کا خدشہ ہے جب کہ جنوبی امریکا اور مشرقی افریقا کے کچھ علاقوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

سپارکو کے مطابق پاکستان میں کمزور مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں اورپاکستان میں سردیوں میں نسبتاً زیادہ درجہ حرارت رہ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بہار اور گرمیوں میں ہیٹ ویوز کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے جب کہ ایل نینو کے اثرات زرعی شعبے اور آبی وسائل کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ایل نینو کیا ہے؟

ایل نینو دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بننے والا ایک موسمی عمل ہے، ایل نینو کے باعث دنیا کے کچھ حصوں میں خشک سالی اور کچھ مقامات پر شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ایل نینو پیسفک اوشن کے سطح سمندرکے معمول سے زائد درجہ حرارت کے باعث سرگرم ہوتا ہے، ایل نینو کے دوران پاکستان سمیت خطے میں بارشیں کم ہوجاتی ہیں جب کہ پاکستان زرعی ملک ہے جہاں بارشیں کم ہونے سے زراعت متاثر ہوسکتی ہے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *