بجٹ میں چینی، گھی، چائے، نوڈلز،صابن ،شیمپو اور میک اپ کی اشیاء مہنگی ہونےکا امکان

اسلام آباد (پاکستان امیج )آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے جس کے پیش نظر چینی، گھی، چائے کی پتی اور میک اپ کا سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور آئندہ مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائےگا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح میں متوقع اضافے کی صورت میں چینی،گھی، چائے کی پتی، نوڈلز، جام جیلی اور میک اپ کی اشیا ءمہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخ میں 5 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ گھی 5 سے 7 روپے، صابن 2 سے 5 روپے اور شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *