بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے، شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *