بجلی چوری روکنے کیلئے ارکان اسمبلی حکومت سے تعاون کریں :وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاکستان امیج ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے بجلی چوری روکنے میں حکومت کی معاونت کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے خیبرپختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے اربوں روپے کی چوری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، حال ہی میں غریب و متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضم شدہ اضلاع میں صحت و تعلیم کی معیاری سہولیات کو یقینی بنائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دے دیا

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *