بجلی صارفین کیلئے نئی مشکل، لیسکو نے میٹر خریدنے کا راستہ بند کردیا

لاہور(پاکستان امیج)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مارکیٹ سے اے ایم آئی اسمارٹ سنگل فیز میٹر کی خریداری پر پابندی عائد کر دی۔

لیسکو نے سنگل فیز میٹر کی قیمت 11,666 روپے مقرر کر دی ہے جبکہ صارفین کو اس کے علاوہ سیکیورٹی چارجز بھی ادا کرنا ہوں گے۔

لیسکو صارفین کے لوڈ کی ضرورت کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس جاری کرے گا۔ اس سے قبل میٹرز کی عدم دستیابی کے باعث خریداری کا عمل آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔

آؤٹ سورسنگ کے دوران لیسکو نے متعدد صارفین کو این او سی (عدم اعتراض سرٹیفکیٹ) جاری کیے، جن کی بنیاد پر انہوں نے میٹرز خریدے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *