بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کا معاملہ: بہنوں کی درخواست پر جیل سپریٹنڈنٹ عدالت طلب

اسلام آباد(پاکستان امیج)انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی ائی سے بہنوں کی ملاقات سے متعلق درخواست پر جیل سپریٹنڈنٹ کو عدالت طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ درخواست سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین نیازی نے اپنے وکلاء کے ذریعے دائر کی ہے۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے استدعا کی ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملنا چاہتے ہیں ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

  1. انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ سے دو گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *