بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

راولپنڈی(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کے شارٹ لیو پر جانے کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کی درخواستوں کی سماعت بھی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد فیصل ملک نے کہا کہ بانی کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت تھی، ہم صبح 8 بجے سے عدالت موجود تھے۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ فاضل جج کے میڈیکل لیو کے باعث سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، بانی کے طبی معائنہ اور میڈیکل بورڈ کی سماعت بھی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *