بانی پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد

راولپنڈی(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مستردکر دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی،اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرا دیا گیا،رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں دو بار بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے،جیل مینول کے مطابق کسی بھی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا کوئی قانون موجود نہیں ہے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مستردکردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *